ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا 39واں یوم تاسیس 6مئی کو منایا جائیگا

بدھ مئی 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت ((پاکستان))کے ترجمان حافظ عمر ممتاز اعوان نے بتایا ہے کہ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کی واحد نمائندہ بین الاقوامی تنظیم ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا 39واں یوم تاسیس 6مئی کو انتہائی جوش و جذبہ کیساتھ بھرپور انداز سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

جسکے تحت یوم تاسیس کی ہونیوالی مختلف تقریبات میں ناموسِ رسالتؐ و عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کیلئے تجدید عہد کیا جائیگا۔ جبکہ یوم تاسیس پر لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں آئندہ کے ((پاکستان )کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :