بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘طارق فضل چوہدری

اسلام آباد کے کسی بھی سکول میں داخلوں پر پرنسپل مسائل پیدا کرنے کی کوشش کرے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 22:29

بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بچوں کوتعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘ اسلام آباد کے تمام سکولوں میں بچوں کے داخلوں کے حوالے سے کسی بھی سکول میں پرنسپلز اگر مسائل پیدا کرنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پہلی سے لے کر نویں جماعت تک بچوں کے داخلے کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام پرنسپلز کو مانیٹر کررہے ہیں۔ کسی بھی سکول و کالج میں اگر بلاوجہ بچوں کو داخلہ نہیں دیا جا رہا تو اس سکول و کالج کے پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف ڈی ای کو وزارت کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسلام آباد کے تمام سکولوں میں بچوں کے داخلے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے کسی بھی بچے کو سکول کی تعلیم سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :