ٹانک، ایم این اے کے صوابدیدی فنڈز کے ٹینڈرزکے دوران ٹھیکیداروں کے درمیان توتکار پر فائرنگ،4ٹھیکیدار زخمی

بدھ 2 مئی 2018 22:29

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) جنوبی وزیرستان کے پولیٹکل کچہری ٹانک میں کروڑوں ر وپے لاگت کے ایم این اے کے صوابدیدی فنڈز کے ٹینڈروں کے دوران ٹھیکیداروں کے درمیان توتکار پر فائرنگ،4ٹھیکیدار زخمی، فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل ہسپتال میں بعد ازاں دوبارہ فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی تاہم ٹانک پولیس منظر عام سے غائب رہی ہسپتال میں طبی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز ایڈیشنل پو لٹیکل افس میں ایم این اے کے صوابدیدی کروڑوں روپے فنڈزکے ٹینڈر نیلامی ہو رہی تھی کہ اچانک ٹھکیداروں نے توں توں اور میں میں ہونے کے نتیجے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقرب خان ولد نیک بخت خان،محمد فاروق خان ولد صفر خان ،عثمان ولد خیال بادشاہ، نور خان ولدعنایت اللہ وجبکہ بعد میں ہسپتال میں فائرنگ سے زخمی کا نام حیات اللہ محسود بتایا جاتا ہے لیویز اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عنایت اللہ ولد نور رحمان،مرسلیم ولد شیر،حیات اللہ ولد مقرب جان،طارق سلیم ولد مر سلیم،وحیداللہ ولد مقرب خان کو گرفتار کر کے پو لٹیکل حوالات میں بند کر دئیے شہری جنوبی وزیرستان کے پولیٹکل کچہری جیسے حساس مقام کی سکیورٹی میں غفلت پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں