انضمام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو نظر انداز کررہے ہیں :عبد الرئوف

بدھ مئی 22:29

انضمام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو نظر انداز کررہے ہیں :عبد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر عبد الرئوف نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے وضاحت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کو قومی ٹیم کیلئے قابل غور نہیں سمجھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک جانب شارٹ فارمیٹس کے پلیئرز انگلینڈ روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کی جانب کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں جہاں کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سابق فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ عابد علی جیسے باصلاحیت بیٹسمین کو نظر انداز کرنا نوجوانوں کے ساتھ کھلی زیادتی ہے جو ڈومیسٹک سیزن کے دوران متواتر اچھا کھیل پیش کر کے بھی سلیکٹرز کی نگاہوں میں نہیں آسکا۔۔

متعلقہ عنوان :