پی سی بی الیو ن نے ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز ہاہر ایجوکیشن کمیشن 14 رنز سے ہرا دیا

بدھ مئی 22:29

پی سی بی الیو ن نے ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز ہاہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پی سی بی الیون نے ہاہر ایجوکیشن کمیشن کو بھی 14 رنز سے ہرا دیا،،،پی سی بی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتیہوئے مقررہ 20 ا ور 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنزبنائے، ثناء عروج نے سات چوکوں کی مدد 47 رنز، فریحہ محمود نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے، مہک امین نے 16 رنز اور اقصی عابد نے 20 رنز دے کر تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ پوری ٹیم 4۔19 اوورز میں 105 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، نجمہ بی بی نے دو چوکوں کی مدد سے 37 رنز، مریم ظہیر نے چار چوکوں کی مدد سے 19 رنز، فضیلہ اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے، صباء نذیر نے 18 رنز دے تین جبکہ ثنائ عروج نے 12 رنز اور سہیل نے 21 رنز دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کیں، پی سی بی الیون کی ثنائ عروج کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔۔