پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ، فیڈرل ایریا کی ٹیم سرفہرست جبکہ سندھ دوسری اور بلوچستان تیسری پوزیشن

بدھ 2 مئی 2018 22:29

پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ، فیڈرل ایریا کی ٹیم سرفہرست جبکہ سندھ دوسری اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ میں فیڈرل ایریا کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں فیڈرل ایریا، سندھ،، بلوچستان،، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں،فیڈرل ایریا کی ٹیم تین میچ کھیلنے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ سندھ کی ٹیم دو میچ کھیلنے کے بعد 2 پوائنٹس اور بلوچستان تین میچ کھیلنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،خیبر پختونخوا کی ٹیم چوتھی اور پنجاب کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے آج جمعرات کو فیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔

۔