سردارسکندرحیات ہسپتال سے فارغ ، ڈاکٹرز کا ایک ہفتہ مکمل آرام کا مشورہ

بدھ مئی 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) آزاد جموںوکشمیر کے سابق صدر اورسابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، ڈاکٹروں نے انکوایک ہفتے تک مکمل آرام کرنے کی ہدایت کردی ۔وہ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد فی الحال اسلام آباد ہی قیام کریں گے ۔

(جاری ہے)

سردار سکندر حیات خان کے بڑے صاحبزادے وزیرمال آزاد حکومت سردار فاروق سکندر اور سابق پولٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی نے گزشتہ روز ٹیلیفون پر میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار سکندر حیات خان کی عیادت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سردار سکندر حیات خان ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتے تک مکمل آرام کرنے کے بعد دوبارہ چیک اپ کرائیں گے ۔

اس لیے عیادت کے لیے تشریف لانے والے خواہشمند حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ان کی عیادت کے لیے اس دوران اسلام آبادتشریف نہ لائیں اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے سابق پولٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی کے ٹیلیفون نمبر0347-8191599پر رابطہ کریں ۔