تر بیلا بجلی گھر کے 9یونٹ بند ،بجلی کی پیداوار صرف 204میگا واٹ رہ گئی

بدھ 2 مئی 2018 22:35

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) تر بیلا بجلی گھر کے 9یونٹ بند ہو گئے ہیںجس سے بجلی کی پیداوار انتہائی کم سطح پر آگئی کل پیدوار 3478میگا واٹ سے کم ہو کرصرف 204میگا واٹ رہ گئی۔

(جاری ہے)

تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 35300کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 40,000کیوسک فٹ پانی غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کا5یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جس کے ذ ریعے صرف 204میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 9پیداواری یونٹ بند پڑے ہیںتر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہی تر بیلا جھیل میںپانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :