ضلع ہری پور سمیت صوبہ بھر میں پی ٹی آئی کو شکست فاش ہو گی ،قاضی اسد خان

بدھ 2 مئی 2018 22:35

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سابق صوبائی وزیر و امیدوارقاضی محمد اسد خان نے کہا ہے کہ ضلع ہری پور سمیت صوبہ بھر میں پی ٹی آئی کو شکست فاش ہو گی کیونکہ انہوں نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر ووٹروں کو بھلا دیا اور من پسند لوگوں کو نواز ا ضلع بھر میں ناقص تعمیرات کے باعث خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو ا جھوٹ اور انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا جسکا خمیازہ آمدہ الیکشن میں انہیں بھگتنا ہو گا ان خیالات کا اظہار وہ حلقہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے قاضی محمد اسد خان نے مزید کہا کہ آب وقت آگیا ہے کہ گلیوں نالیوں کی سیاست سے نکل کر بڑے کاموں کی طرف دیکھا جائے اور تعلیم صحت اور دیگر اداروں قانون سازی کی طرف توجہ دی جائے ذاتی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجہی دی جائے اور اگر واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو ہم سب کو ملکر تبدیلی کے کام کرنے ہو نگے آج کونسے اداروں میں تبدیلی آئی صرف جھوٹے اور ہوائی منصوبوں کے اعلانات کئے گئے تمام سابقہ بڑے پراجیکٹس کو اپنے نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو تاحال بھی مکمل نہ ہو سکے جھوٹ اور انتقام کی سیاست کا وقت گیا آمدہ الیکشن میں عوام ووٹ کی پرچی سے انتقامی سیاست کودفن کر دیں گے

متعلقہ عنوان :