ہری پور ،بغیروارنٹ شہری کے گھر پر چھاپہ،ایس ایچ او معطل

بدھ 2 مئی 2018 22:35

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ہری پور کی پولیس کابغیر وارنٹ شریف شہری کے گھر پر ایس ایچ او نفری کے ہمراہ چھاپہ، ڈی پی او کا نوٹس، ایس ایچ اوکو معطل کر دیا پولیس ترجمان کے مطابق قا نونی پراسیس کے بغیر گھر پر چھاپہ مارنے کی پاداش میں DPOہری پور نے SHOکھلابٹ فیصل حفیظ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا مزید کاروائی بھی جاری ہے زرائع کے مطابق گزشتہ روز SHOفیصل حفیظ سب انسپکٹر نے اپنے علاقہ میں بغیر سرچ وارنٹ اور افسران کے علم میں لائے بغیر ایک شہری کے گھر لیڈی پولیس کے بغیر گھر میں چھاپہ مارا جسکی شکایات ملنے پر DPOسید خالد محمود ہمدانی نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے SHOفیصل حفیظ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور انکوائری شروع کر دی زرائع کے مطابق بغیر سرچ وارنٹ کے کسی کے گھر بھی چھاپہ مارنے سے DPOنے منع کر رکھا تھا جبکہ ہری پور پولیس میںبدنام اہلکاروں افسران نے پہ درپے ہونے والے واقعات کی تبدیلی کی قلعی کھول دی ہے سٹی پولیس نے دو گلو ہیروئن کے ملزم کو سٹی کورٹ میں پیش کیا تو ملزم سے برآمد ہونے والے دو کلو ہیروئن کے بوریوں میں بھوسا برآمد ہوئی جس پر معزز عدالت کے جج بدنام زمانہ اے ایس آئی منیرا عرف ڈان پر شدید برہم ہوئے بعد ازاں ڈی ایس پی نے عدالت سے وقت مانگ لیا تھا ہری پور پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے جرائم پیشہ افراد کو پروٹول کول دیا جاتا ہے جبکہ پولیس میں چھپی کالی بھڑیں شریف شہریوں کی زندگی عذاب بنا چکی ہیں اعلی پولیس افسران کو بدنام کرنے کے لیے عدلیہ میڈیا سیاست دانوں سے بھی کرپٹ پولیس اہلکار غلط بیانی سے کام لے کر سب کو ماموں بنا دیتے ہیں شہریوںنے فرض شناس ڈی پی او سے مزید کاروائیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :