ال پنجاب ریڈرز فٹ بال کپ :ریڈرز کلب نے ماڈل ٹائون یونائیٹڈ کو 0-5 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 22:38

ال پنجاب ریڈرز فٹ بال کپ :ریڈرز کلب نے ماڈل ٹائون یونائیٹڈ کو 0-5 سے شکست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) آل پنجاب ریڈرز فٹ بال کپ کے مقابلے ریڈرز فٹ بال گرائونڈ فیصل ٹائون میں جاری ہیں۔ ریڈرز کلب نے ماڈل ٹائون یونائیٹڈ کو 0-5 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ریڈرز کلب کی طرف سے 7 ویں منٹ میں وحاج، 19 ویں منٹ میں شہباز، 52 منٹ میں بلال، 55 منٹ میں شکیل اور 60 ویں منٹ میں وحاج نے گول کئے۔

(جاری ہے)

افضل باری، محمد اقبال، وحید مراد، افضل جونیئر ریفری ، نعیم زیدی میچ کمشنر جبکہ ریفری اسیسر عیسیٰ خان تھے۔ اس موقع پر مقر عباس سلطان سماجی کارکن (ن) لیگ مہمانِ خصوصی تھے جن کا میچ سے قبل کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر میاں اشفاق احمد سماجی کارکن، کبیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ، پرویز خالد رانا ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ، جاوید احمد ، نعیم احمد چاند، سہیل بیگ، طاہر حسین تارو اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :