ایسٹ زون ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ ،گولڈن سٹار تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی

بدھ 2 مئی 2018 22:38

ایسٹ زون ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ ،گولڈن سٹار تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) گولڈن سٹار کر کٹ کلب نے دھرمپورہ کرکٹ کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایسٹ زون ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ایل سی سی اے گراؤنڈ میںہونے والے اس میچ کی خاص بات گولڈن سٹار کلب کے کپتان عزم الحق کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی تھی انہوں نے وکٹوں کے پیچھے چار شکار کر نے کے ساتھ ساتھ 65رنز بھی اسکور کئے ۔

دھرمپورہ کلب کی ٹیم 19ویں اوور میں114رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔حسین جمیل 34،اویس ڈوگر 30اور شاہد خان 20رنز بناکر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

گولڈن سٹار کلب کی طرف سے سجاول بٹ نے تین ،عمران علی ،ذیشان شبیر اور صداقت علی نے دو دو جبکہ زیاب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں گولڈن سٹار کلب نے 15ویں اوور کی دوسری گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر 115رنز بناکر میچ میںکامیابی حاصل کرلی ۔

کپتان عزم الحق نے 49گیندوں پر تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 65اور ذیشان شبیر 39ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔دھر مپورہ کلب کی طرف سے وسیم عارف اور شاہد خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ۔عمدہ آل رائونڈ پر فارمنس پر گولڈن سٹار کلب کے کپتان عزم الحق ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :