شہباز شریف کا جدید میڈیکل سٹور ڈپو کا دورہ

جدید میڈیکل ڈپو کے قیام پر 20 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے

بدھ 2 مئی 2018 22:45

شہباز شریف کا جدید میڈیکل سٹور ڈپو کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جدید میڈیکل سٹور ڈپو کا دورہ کیا، جدید میڈیکل ڈپو کے قیام پر 20 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، دورہ کے موقعہ پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید میڈیکل ڈپو میں ادویات رکھنے کے لئے جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ ڈپو میں ادویات کو سٹور کرنے کے لئے بہترین نظام مہیا ہے، انہوں نے کہا کہ ادویات کو سٹور کرنے کے لئے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس کے باعث جدید سسٹم کے ذریعے ادویات کی بروقت سپلائی ہو سکے گی اور یہ سٹور بہترین کارکردگی دکھائے گا، انہوں نے جدید میڈیکل ڈپو قائم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔