نیشنل ووشو کنگ فو باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلے ، ڈولفن سکواڈ نے سلور میڈل جیت لیا

بدھ 2 مئی 2018 22:50

نیشنل ووشو کنگ فو باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلے ، ڈولفن سکواڈ نے سلور میڈل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ڈولفن سکواڈ کے اہلکار نے قومی سطح کے ایونٹ ووشو کنگ فو باکسنگ چمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا۔ڈولفن اہلکار نے فائنل مقابلے میں اپنے مدِ مقابل کھلاڑی کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ووشو کنگ فو باکسنگ چمپئن شپ کا انعقاد بہاولپور میں کیا گیا تھا جس میں پورے پاکستان سے 14 ٹیموں نے حصہ لیا،جن میں پنجاب، سندھ ، بلوچستان ، KPK، اسلام آباد، ریلوے ، آرمی ، واپڈا وغیرہ کی ٹیمیں شامل تھیں۔

ڈولفن سکواڈ کے اہلکار نے اس موقع پرانتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا میڈل پنجاب پولیس بالخصوص ڈولفن سکواڈکے نام منصوب کرتاہوں، نیشنل ووشو کنگ فو باکسنگ چمپئن شپ میں باکسنگ کے سخت و دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے، چمپئن شپ میں پنجاب پولیس کی نمائندگی ڈولفن سکواڈکے ایک جری سپوت طارق محمودنے کی،چمپئن شپ کے فائنل میںسخت مقابلے کے بعد طارق نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو نقد کیش کے علاوہ تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔ اس موقع پر ایس پی مجاہدو ڈولفن نے ناصرف اہلکار کو بلکہ پوری ڈولفن سکواڈ کو مبارکباد پیش کی۔ندیم کھوکھر نے اپنے دفتر میںکانسٹیبل طارق کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ اس طرح کے کھیلوں میں شمولیت فورس کی روزمرہ کی ذہنی صلاحیتوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد فورس کو ذہنی و جسمانی طور پر ناصرف ہشاش بشاش رکھتاہے بلکہ معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے ڈولفن سکواڈ میں تعینات اہلکاروں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے ڈویژنل ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں جمنیزیم بنائے گئے ہیں جہاں پر ڈولفن کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے اوقات کار کے بعد اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے معمول کے مطابق ورزش کرسکتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل طارق جیسے اہلکارمحکمہ کا اثاثہ ہیںجو صوبائی و قومی سطح پر فورس کے وقار میں اضافہ کا باعث ہیںایسے کھلاڑی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی و ان کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے گی ۔