سڑکوں کے منصوبے جلد مکمل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں،اکبر ایوب

بدھ 2 مئی 2018 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبرایوب نے متعلقہ افسران سے کہاہے کہ وہ صوبے میں جاری سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بہتر معیار کے ساتھ جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو بروقت ٹریفک مسائل سے چھٹکارہ مل سکے۔ ان خیالات کااظہار انہوںںے بدھ کے روز دربندتاتھا کوٹ روڈ کی تعمیر وکشادگی سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر دوسروں کے علاوہ محکمہ مواصلات وتعمیرات خیبرپختونخوا(پی ایچ ای) کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ڈی اپی کے ایچ اے نے شرکاء اجلاس کو دربند ،تھا کوٹ شاہراہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میںدربند،تھا کوٹ سڑک کی تعمیرو کشادگی کے دوران متبادل راستے قراقرم ہائی وے کے استعمال سے متعلق بھی تفصیلی غو وخوص ہوا اور متعلقہ علاقوں کے لوگوں کے لئے سڑک کی جلد اورمعیاری تکمیل کئے گئے۔

مشیرموصوف نے کہا کہ سڑکیں اورپُل کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے حکومت ایسے منصوبوں پر بھاری رقوم خرچ کررہی ہے تاکہ دیہی علاقوں کے شہری علاقوں سے روابط مضبوط ہوں اورمعاشرہ متوازن طورپر ترقی کرسکے۔