بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ء کا آغاز05مئی سے ہو گا

تمام انتظامات مکمل، 195امتحانی مراکز کے لئے تمام امیدواران کی رول نمبر سلپس آن لائن کردی گئیں

بدھ 2 مئی 2018 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ء کا آغاز05مئی سے ہورہا ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے 195امتحانی مراکز کے لئے تمام امیدواران کی رول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیںریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپیں اپنے ادارہ سے رابطہ کرکے وصول کریں اور پرائیویٹ امیدواران بورڈ کی ویب سائٹ www.bise.rawalpindi.edu.pk پر جاکر اپنا ’ب ‘ فارم نمبر انٹر کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیںاس ضمن میں امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2018 کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOPsپر سختی سے عملدرآمد کے حوالے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوالیہ پرچہ جات کی بروقت اور صحیح کشادگی ، نگرانی کی تمام تر ذمہ داری ریذیڈنٹ انسپکٹر پر عائد کی گئی ہے تاہم تمام امتحانی مراکز کے ریذیڈنٹ انسپکٹرز،تمام سربراہانِ ادارہ جات ہر صورت صبح7:50بجے اپنی حاضری یقینی بنائیں گے ریذیڈنٹ انسپکٹر کو چاہیئے کہ سنٹر سپرنٹنڈنٹ جب بینک سے سوالیہ پرچہ جات صبح و شام کی باقاعدہ پڑتال کے بعد لے کر سنٹر میں آئے تو وہ بھی اس چیز کی دوبارہ پڑتال کرے کہ سوالیہ پرچہ جات کے لفافے پر صبح و شام مضمون کا نام اور تاریخ درست درج ہے ریذیڈنٹ انسپکٹر پرچہ شروع ہونے سے قبل امتحانی سنٹر سے باہر ہی تمام امتحانی عملہ سے موبائل فون اپنی تحویل میں لے گا۔

(جاری ہے)

پرچہ شروع ہونے سے قبل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تمام امیدواران کی جامع تلاشی لیں گے اگر کسی امیدوار دانستہ یا غیردانستہ نقل کا کوئی مواد نقل آئے تو وہ اسے اپنے قبضے میں لے کر فوری طور پر اسے ضائع کردے امتحانی عمل کی نگرانی سی سی ٹی وی( CCTV)کیمروں سے کی جائے گی پرچہ کھلنے سے قبل صبح8:22بجے سپرنٹنڈنٹ کیمرے کے سامنے عکسی بندی کروائے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرے گا سوالیہ پرچہ جات کا کا لفافہ سربمہر ہے اور اس بات کی تسلی کرے گا کہ صبح کے سوالیہ پرچہ جات کے لفافے کا رنگ سبز اور شام کے لفافے کا رنگ خاکی ہے سپرنٹنڈنٹ صبح8:22بجے اور شام کو 1:22بجے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، دو نگرانوں اور تین طلباء کی موجودگی میں سوالیہ پرچہ جات کھولے گا۔

تمام امتحانی مراکز کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم جو کہ بورڈ آفس میں واقع ہوگا اورسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔