Live Updates

عورت کا احترام سب پر لازم ، اس سے کئی مقدس رشتے وابستہ ہوتے ہیں ، اعجاز احمد چوہدری

عورت کو کمزو ر سمجھ کر ، گالی دیکر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے اپنے کرتوتون سے اپنی سطحی ذہنیت کا پتہ دیتے ہیں ، ، ووٹ کو عز ت دو کا راگ الاپنے والے پہلے قوم کی بہنوں ، بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھے اور بازاری زبان استعمال کرنے پر قوم سے معافی مانگیں ،کے ایم این ایز سے ملاقات

بدھ 2 مئی 2018 22:50

عورت کا احترام سب پر لازم ، اس سے کئی مقدس رشتے وابستہ ہوتے ہیں ، اعجاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عورت کا احترام سب پر لازم ہے کیو نکہ اس کئی مقدس رشتے وابستہ ہوتے ہیں ، عورت کو کمزو ر سمجھ کر ، گالی دیکر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے اپنے کرتوتون سے اپنی سطحی ذہنیت کا پتہ دیتے ہیں ، سب جانتے ہیں عورت کو نشانہ بنانا ناکام لیگ کا وطیرہ رہا ہے ، ووٹ کو عز ت دو کا راگ الاپنے والے پہلے قوم کی بہنوں ، بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھے اور بازاری زبان استعمال کرنے پر قوم سے معافی مانگیں ، وہ گزشتہ روز کے پی کے کے ایم این ایز سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہشہباز شریف کے تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کے لئے ہے ، شہبا زشریف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، لوڈ شیڈ نگ کا خاتمے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف صبح و شام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ابھی بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ن لیگ کو مزید لوگ چھوڑنے کے لئے تیار ہے ، شریف برادران اپنے آپ کو سب سے زیادہ سیانے سیاستدان سمجھتے ہے لیکن اب عوام کی ان سے جلدجان چھوٹنے والی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ شریف برادران چاہتے ہے کہ انہیں لوٹ مار اورکرپشن کی کھلی چھٹی مل جائے انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو نیب میں بار بار طلبی سے شریف برادران کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہے ، ساڑھے نو سالوں سے صوبے میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ، اربوں روپے کی کرپشن کی ہے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے عوام کے لئے وہ کچھ کر دکھایا جو نواز شریف اور شہباز شریف 35سالوں میں نہیں کر سکیں ، عمران خان نواز شریف کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات