پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈائون،شہر میں50عطا ئیوں کے اڈے سر بمہر

بدھ 2 مئی 2018 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران گزشتہ رو زشہر میں50عطا ئیوں کے اڈے سر بمہر کردیے۔تفصیلا ت کے مطا بق صو بہ بھر میںسپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطا ئیوں کے خلا ف جا ری مہم کے دوران کمیشن کی مختلف ٹیموں نے شہر میں واقع116 علا ج گا ہوں کو چیک کیااور ان میںسے 50کو عطائیت کرنے پر بند کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

ان میں33جنرل عطائی،چھ جراح،چار چارجعلی دندان ساز اورحکیم جبکہ تین لیبارٹریاں بھی شا مل ہیںجو غیر قا نو نی طو ر پر مختلف اقسا م کی صحت کی سہولیا ت مہیا کر رہے تھے ،جن میں ہو میو پیتھی اور حکمت کی علاج گاہ پر ایلوپیتھی کے ذریعے علا ج ،جعلی ڈینٹل کلینک اور غیر رجسٹرڈ لیب چلا نا شا مل ہے۔بند پائے گئے اڈوں میں سے بڑی تعداد نے عطائیت کو ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تر جمان نے یہ بھی بتا یا کہ عطا ئیوں کے خلا ف کریک ڈائون پو رے صوبہ میں بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔اب تک تقریباً11,000عطا ئیت کے اڈے سر بمہر کیے گئے ہیںاور ان میں لاہور شہر میں بند کیے گئے اڈوں کی تعداد 2,500سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :