عبدالحمید رازی کو سنیئر جنرل منیجر/چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وزارتِ ریلوے نے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 21کے آفیسر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کو سنیئر جنرل منیجر/چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ یہ پوسٹ سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور کی بطور چیئرمین ریلویز تعیناتی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :