کراچی،محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان

ہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 2 روز میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا

بدھ 2 مئی 2018 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 2 روز میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کے روز درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ہے جب کہ جمعہ کے روز کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعرات کو ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے اوقات میں 65 سے 75 فیصد جب کہ شام کے وقت 25 سے 35 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے کراچی کے موسم کا دوبارہ معمول کے مطابق آنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :