فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی کے 50 ہونہار اور مستحق طلبہ کے لئے سکالر شپ

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کیجانب سی30ملین روپے کے سکالر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

بدھ 2 مئی 2018 23:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 50 ہونہار اور مستحق طلبہ کے لئے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کیجانب سی30ملین روپے کے سکالر شپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس نے یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ہال میں کیا ،جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ظفر مہمان خصوصی تھے ۔

تقریب سے ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت اور رفحان کے سینئر مینیجر ڈاکٹر خالد عزیز نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر یو اے ایف نیڈ بیسڈ سکالر شپ کے تحت بھی مزید 22 طلبہ میں سکالر شپ چیک کی تقسیم اور 39 سپیشل طلبہ میں ویل چیئرز باہم پہنچانے کا اہتمام رفحان میز پراڈکٹ کے تعاون سے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال ظفر نے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا ہے جن کے لئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا کر روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر کی مشکلات کی وجہ سے کم آمدنی کے حامل خاندانوںسے تعلق رکھنے والے طلبہ کا تعلیم کو جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ زرعی یونیورسٹی تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین سکالر شپ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت جامعہ میں زیر تعلیم 35فی صد سے زائد طلبہ 700ملین کی مالیت کے سکالر شپ حاصل کر رہے ہیں جس سے ان کے تعلیمی سفر جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طلبہ اپنی علمی پیاس بجھانے کے لئے اس قسم کے مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو ملک کے متحرک شہری کے طور پر سامنے لائیں تاکہ مستقبل کے چیلینجز کا بھر پور مقابلہ کیا جا سکے۔ ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت نے کہا کہسکالر شپ کی فراہمی کے عمل کو ٹھوس اور شفاف بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مستحق طلبہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔