چیچہ وطنی،میونسپل کمیٹی کے سینٹری ملازمین کی مبینہ غفلت

کچرے کو لگائی گئی آگ نے 112بارہ ایل کی نزدیکی بستی کی جھگیوں کو جلا کر خاکسترکردیا، آگ سے متعدد جھگیاں اور لاکھوں روپے کے جانور ، قیمتی سامان، موٹر سائیکل سمیت دو بچیوں کے جہیز کا سامان جل گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:09

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) میونسپل کمیٹی کے سینٹری ملازمین کی مبینہ غفلت سے کچرے کو لگائی گئی آگ نے 112بارہ ایل کی نزدیکی بستی کی جھگیوں کو جلا کر خاکسترکردیا ۔ آگ سے متعدد جھگیاں اور لاکھوں روپے کے جانور ، قیمتی سامان، موٹر سائیکل سمیت دو بچیوں کے جہیز کا سامان جل گیا۔ متاثرین نے میونسپل ملازمین کی مبینہ غفلت کے خلاف جی ٹی روڈ ایک گھنٹہ سے زائد بلاک رکھا۔

ڈیس ایس پی چیچہ وطنی میاں امجد جاوید کمبوہ نے مذاکرات کے بعد روڈ کھلوادیا ۔ ٹریفک رواں دواں ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود چک نمبر112بارہ کے قریب بستی شیخاں والی میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب سینٹری ملازمین کچرے سے بھری ٹرالی کچرا ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکنے کیلئے آئے عینی شاہدین کے مطابق بلدیہ کی کچر ا والی گاڑی میں دھواں اٹھا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

ملازمین ویسے ہی کچرا پھینک کرچلے گئے کہ اچانک ہوا تیز چلنے سے چنگاڑی مزید بھڑک اٹھی ۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بستی شیخاں کے قریب واقع 8سے زائد جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا آگ لگنے سے انور ولد مہر ، ظہور ولد مہر ، اسلم ولد باغ ، سربلند ولد رمضان ، محمد حسین فاضل وغیرہ کی جھگیاں جلنے سے ان میں موجود تین بھینسیں ، مرغیاں ، بکریاں ، موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان کپڑے اور دو بچیوں کے جہیز کا سامان جل گیا ۔

جس پر بیسیوں خواتین ، بچوں ، نوجوانوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے ، سوٹے کے ذریعے اپنا احتجا ج ریکارڈ کروایا اور جی ٹی روڈ بلا ک کردیا تاہم ڈی ایس پی چیچہ وطنی میاں امجد جاوید کمبوہ نے ایک گھنٹہ بعد متاثرین سے مذاکرات کرکے انصاف کی یقین دہانی کروائی اور روڈ کھلوا دیا ۔ روڈ کھلتے ہی اسسنٹ کمشنر چیچہ وطنی قیصر اعظم ، چیئرمین بلدیہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور آگ لگنے کی وجوہات اور نقصا ن کے متعلق تفصیلات معلوم کیں تاہم اس موقع پر چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں نے کہا کہ بلدیہ ملازمین کی اگر مبینہ غفلت سے آگ لگی ہے تو ہم اس کی مکمل تحقیقات کریں گئے اور جو نققصا ن ہوا ہے اس کا ازالہ کریں گئے ۔ یاد رہے کہ بلدیہ ملازمین اکثر کچرے کو آگ لگادیتے ہیں ۔