کے پی فوڈ اتھارٹی کا ہوٹلز مالکان اور مینجرز کی تربیت کا آغاز، ابتدائی مرحلے میں 65 افراد کو تربیت دی جارہی ہے، ترجمان اتھارٹی

بدھ 2 مئی 2018 23:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) : خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان اور مینجرز کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا۔ اپنی نوعیت کی پہلی اس ٹریننگ میں ابتدائی طور پر 65 اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔ اس تربیت کا دورانیہ دو دن ہے جس میں فوڈ سیفٹی لیول ون کی تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کے اختتام پر اسناد بھی دیے جائینگے جو کہ ان اہلکاروں کے کیرئیر میں آگے کام بھی آئینگے۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطااللہ خان کا کہنا ہے کہ آئندہ وقتوں میں کوئی بھی بندہ جو اس تربیت کے بغیر ہو ہوٹل میں کام کرنے کا مجاز نہیں ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تربیت میں فوڈ اتھارٹی کے افسران بھی ٹریننگ لے رہے ہیں جو کہ بعد میں اپنے متعلقہ اضلاع میں مزید افراد کو تربیت دینگے اور یوں یہ تربیت کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تربیت میٹرو کیش اینڈ کیری کا پیشہ ور عملہ اس تربیت کیلئے بلایا گیا ہے جنہوں سے کے پی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہوٹل میں کام کرنے والوں کو تربیت دینے کی خود ہی آفر کی تھی۔ تربیت لینے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہمیں بہت سی ایسی باتیں پتہ چلی ہیں جسے ہم کبھی زہن میں بھی نہیں رکھتے تھے اور وہ ہمارے اور ہمارے کسٹمرز کیلئے بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ اس تربیت کے اختتام پر دوسرے بیچ کو تربیت دی جائیگی اور یوں یہ عمل جاری رہے گا۔ ہوٹل مالکان نے کے پی فوڈ اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور اپنے متعقلہ اہلکاروں کی لسٹیں تربیت کیلئے اتھارٹی کے دفتر بھجوادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :