شانگلہ میں گرج چمک کیساتھ بارش،موسم خوشگوارہوگیا

بدھ 2 مئی 2018 22:56

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) شانگلہ کے مختلف علاقوں میں منگل کی شام سے شروع ہونے والی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ادھربالائی پہاڑی سلسلوں پر موسلادھار بارش کے بعد ژالہ باری ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوااور وادی میں تیزیخ بستہ ہوائیں چلیں۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلہ کو جمعہ کے روز صاف ہونے کے بعد مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،بارشوں گرج چمک آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع رہی ،موصلات کا نظام بھی متاثرہوا۔

متعلقہ عنوان :