آئل ریفائنری کی تعمیر کرک کی نسلوں کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہے، شفیع اللہ خان

بدھ مئی 22:56

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان نے اپنے اعزاز میں ضلع کرک کے عوام ، ناظمین ، ڈسٹرکٹ کونسلران کی طرف سے منعقدہ الوداعی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ آئل ریفائنری کی تعمیر ضلع کرک کے نسلوں کی روشن مستقبل کی نوید ہے، آئل ریفائنری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر دی ہے، انشاء اللہ بہت جلد آئل ریفائنری کی تعمیر ہو گی ا ور ضلع کرک کے پچاس ہزار نو جوانوں کو گھر کی دہلیز پر روزگار ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرک میں ایسے لوگ پس پردہ موجود ہے جو اپنے عوام اور ضلع کرک کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، میں نے جس دن سے ضلع کرک کا چارج سنبھالا اپنا گھر سمجھ کر ضلع کرک کی خدمت کی ہے، کیونکہ میرا تعلق ضلع کرک کے ساتھ منسلک ضلع بنوں سے ہے، اس لیے میں کرک کو اپنا گھر سمجھتا ہوں، انہوں نے اپنے سٹاف کے ممبران سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اپنی توانائیاں اپنی ڈیوٹی کو سو فیصد مکمل کرنے اور ملک و قوم کی خددمت میں صرف کریں۔

متعلقہ عنوان :