صوبہ بلوچستان ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ،ْراحیلہ حمید درانی

سی پیک اور اس جیسے بڑے منصوبے صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہونگے،اسپیکر صوبائی اسمبلی

بدھ 2 مئی 2018 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح اسپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے کی۔ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان"اکیدمیہ اینڈ اوپٹیمائزم آف یومن کیپیٹل فار امرجنگ سوساایکانامک چیلنجز ان بلوچستان" تھا۔ جس میں بین الاقوامی اور قومی سطح پر اعلیٰ تعلیمی ماہرین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

جس میں صوبائی جامعات کے سربرہاں، جامعات کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی محترمہ راحیلہ حمید درانی نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور انکی ٹیم کا اس طرح کے کانفرنس کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک اہم موضوع ہے جو کہ مستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے کانفرنس کے انعقاد سے صوبہ کے انسانی اور مالی وسائل کو مزید وسعت ملے گی۔ صوبہ بلوچستان جو کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ صوبہ بلوچستان جو کہ ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اورسی پیک اور اس جیسے بڑے منصوبے صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہونگے۔ اور اس کانفرنس سے صوبے کے انسانی وسائل و قدرتی وسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے جو کہ ایک اہم اقدام ہے۔

صوبہ بلوچستان جس تبدیلی اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اکیڈمیہ، انڈسٹریز، تعلیمی ادارے اور ماہرین مشترکہ طور پر پالیسیاں ترتیب دیں اور مقامی لوگوں کو ان میگا منصوبوں میں شراکت داری کو یقینی بناتے ہوئے اپنے انسانی وسائل کو کار آمد اور ترقی کے لئے برو ء کار لائے کیونکہ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جامعہ بلوچستان اپنے زمہ داریوں کو نباتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ شعور و آگائی کو پروان چڑھا رہی ہے۔

کانفرنس سے سائوتھ چائنا بزنس کالج یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز کے ڈاکٹرہانگ چن زائو، پروفیسر ڈاکٹر اکبر کنڈی، ڈاکٹر محسن حسنین، ڈاکٹر منیر احمد بادینی، ڈاکٹر مدثر اسرار، ڈاکٹر صوبیہ رمضان سمیت دیگر مقررین اور اسکالرز نے اپنے خیالات اور تحقیقی مقالہ جات پیش کئے اور دو روزہ کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لئے بلوچستان کے قدرتی وسائل اور ترقی یافتہ منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے اور ان فوائد کومقامی علاقوں تک پہنچانے اور ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے مشترکہ طور پر تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لانا بہت ضروری ہے۔

اور ماہرین کے تحقیقی مقالہ جات کو ان منصوبوں میں شامل کرنا ااور ان کے رائے سے استفادہ کرتے ہوے ہم مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے ویڈیو پیغام اور مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے۔ جبکہ کانفرنس کل بھی جاری رہے گا۔