بلوچستان نے بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ جیت لی

بدھ مئی 23:01

بلوچستان نے بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بلوچستان نے بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ جیت لی۔ بدھ کو پاکستان کراٹے فیڈریشن (پی کے ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں منعقدہ بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، بلوچستان کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں مہارت اور شاندار جوہر دکھاتے ہوئے 97 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، خیبرپختونخوا کی ٹیم 85 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنجاب کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، میئر ساہیوال سردار اسد علی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر اور سیکرٹری سمیت شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب،، کے پی کے، بلوچستان،، سندھ،، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔