ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، ٹائٹل فیورٹ ڈنگ جنہوئی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

بدھ 2 مئی 2018 23:01

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، ٹائٹل فیورٹ ڈنگ جنہوئی کوارٹر فائنل میں شکست ..
شیفلڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سٹار انگلش کیوئسٹ بیری ہاکنز ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے کوارٹر فائنل میں ٹائٹل فیورٹ چینی کیوئسٹ ڈنگ جنہوئی کو 13-5 فریمز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

شیفلڈ میں جاری میگا ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے پروفیشنل کیوئسٹ بیری ہاکنز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی کیوئسٹ اور ٹائٹل کیلئے فیورٹ سمجھے جانے والے ڈنگ جنہوئی کو 5 کے مقابلے میں 13 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ڈنگ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :