راولپنڈی ،قتل کے ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ، مذہبی منافرت کے مقدمہ میںنامزد ملزم سمیت فراڈ کیس میں نامزد 3ملزم بری

بدھ 2 مئی 2018 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) راولپنڈی کی خصوصی اور سیشن عدالتوں نے مختلف مقدمات میںقتل کے ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ، مذہبی منافرت کے مقدمہ میںنامزد ملزم سمیت فراڈ کیس میں نامزد 3ملزم بری کر دیئے گزشتہ روزانسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم علی جہانگیر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیاجسے سی ٹی ڈی حکام نے سواں کے قریب سے گرفتار کر کے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اور سی ڈیز برآمد گی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے تھانہ ٹیکسلا میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد 3ملزمان میں سے کاشف کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ شریک ملزمان آصف اور عاقب کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ملزمان پر تصور خان نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی اختر بہادر نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے کے مقدمات میں 1 ملزم کو عرصہ حوالات جبکہ2 ملزمان کو بری کر دیا ہے عدالت نے راضی نامہ پر2 ملزمان احتشام الحق اور ظفر اقبال کو بری کر دیا جبکہ مجرم شجاعت اقبال کو عرصہ حوالات7 ماہ قید کی سزا سنا دی تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :