راولپنڈی ، مقامی یونیورسٹی کے طلباء کامحکمہ سماجی بہبودکے ادارہ دارالفلاح کا دورہ

طلباء نے دارلفلاح میں مقیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اورانھیںتحائف پیش کیں

بدھ 2 مئی 2018 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء)ایک مقامی یونیورسٹی کے طلباء نے محکمہ سماجی بہبود، راولپنڈی کے ادارہ دارالفلاح کا دورہ کیا اور اس میں مقیم بے سہارا بچوں کے ساتھ پورا دن گزارا۔ فائونڈیشن یونیورسٹی کے طلباء نے دارلفلاح میں مقیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور ان کوتحائف ،کھلونے، ٹافیاں اور چاکلیٹس بھی پیش کیں۔

اس موقع پر انچارج دارلفلاح عاصمہ سعید بھی موجود تھیں۔ فائونڈیشن یونیورسٹی کے طلبہ میں ہماصفدر، طوبیٰ بنت مظفر، اقراء نوید، تیمور شیخ اور گل اکبر شامل تھے انچارج دارلفلاح عاصمہ سعید نے کہاکہ یونیورسٹی کے طلبہ سے مل کر اور ایک دن گزار کر دارلفلا ح کے بچے لطف اندوز ہوئے اور تحائف اور کھلونے پا کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی کہ جیسے کوئی ان کے قریبی رشتہ دار ان کے درمیان موجود ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دیگریونیورسٹی کے طلباء کو دارلفلاح اور دیگر فلاحی اداروں کے دورے کرنے چاہیں اور بے سہار ا افراد کے ساتھ وقت گزارنا چاہئے کیونکہ یہ لوگ ہم ہی سے ہیں جو حالات اور مصائب کا شکار ہو کر فلاحی اداروں میں پناہ حاصل کرتے ہیںطلبا ء نے کہاکہ دارلفلاح کے بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں حقیقی خوشی میسر آئی ہے اور وہ آئندہ بھی ایسے اداروں میں جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کے بے سہاراا ورضروتمند افراد کی مدد کرنا اور ان کے ساتھ گزارنا ہماری مذہبی ، اخلاقی اور معاشرتی ذ مہ داری ہے۔