راولپنڈی، دوسروں کے زخموں پر مرہم رکھنا اور بیمار کو دوا دینا بہت بڑی عبادت ہے ،حاجی ظفر اقبال

بدھ 2 مئی 2018 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے اور یہ خدا کے نزدیک نہایت محبوب عمل ہے ویلفیر ڈسپنسری غازی آباد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دوسروں کے زخموں پر مرہم رکھنا اور بیمار کو دوا دینا بہت بڑی عبادت ہے اور اللہ تعالہ اس شخص سے راضہ ہو جاتا ہے جو بنی نوع انسان کی خدمت کرے ویلفیئر ڈسپنسری خالص طور پر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بنائی گئی ہے اور اس سے علاقہ کے رہائشیوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی اور بیماروں کی داد رسی ہو گی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر علاقے میں ایک ایسی ہی ڈسپنسری قائم کی جائے تا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :