سکھر، امت مسلمہ کے تحفظ کیلئے میدان میں آئے ہیں دنیا بھر میں بیگناہ مسانوں کا خون بہتا ہوا نظر آرہا ہے،علامہ راشد محمود سومرو

ایم ایم ای بننے سے فرقیواریت کا خاتمہ ہوگا مسلکی بنیادوں پر اٹھنے والی منافرت اور دہشتگردی کا راستہ روکا جا سکتا ہے، سیکریٹری جنرل جی یو آئی سندھ

بدھ 2 مئی 2018 23:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) امت مسلمہ کے تحفظ کیلئے میدان میں آئے ہیں دنیا بھر میں بیگناہ مسانوں کا خون بہتا ہوا نظر آرہا ہے ایم ایم ای بننے سے فرقیواریت کا خاتمہ ہوگا مسلکی بنیادوں پر اٹھنے والی منافرت اور دہشتگردی کا راستہ روکا جا سکتا ہے عوام چوروں لٹیروں کرپٹ ظالموں کے مقابلے میں ایم ایم ای کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں الیکشن میں کامیاب ہوکر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، علامہ راشد محمود سومرو تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سامراجی قوتوں کے منہ پر تماچا ہے ایم ایم ای کے بننے کے بعد فرقیواریت کا خاتمہ اور مسلکی بنیادوں پر اٹھنے والی منافرت کو دفن کردیں گے عام انتخابات میں مجلس عمل کامیابی حاصل کرکے چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائی گی آئندہ نیا وزیر اعظم بھی مجلس عمل کا ہوگا پی ایم ہائوس اور ایوان صدر پر ایم ایم ای کا پرچم لہرایا جائے گا سندھ بلوچستان پنجاب اور کی پی کے میں مجلس عمل حکومتیں بنائیں گی سامراجی قوتیں امریکا اور اس کے حواریوں کا متحد ہوکر مقابلا کیا جائے گا پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا اسلامی ممالک کے اندر فرقیواریت کے اندر مسلمانوں کا خوان بہایا جا رہا ہے مملکت خداداد پاکستان میں فرقیواریت اور دہشتگردی کا راستہ روکا جائے گا مولانا راشد محمود سومرو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کملہ بنیاد پر بنا تھا لیکن کلمہ والا نظام نافذ نہ ہو سکا ہے انہوں نے کہا مجلس عمل عوام کی تقدیر بنانے کیلئے امید کی آخری کرن ہی..