سکھر، بگٹی برادری کے افراد کا سکھر پریس کلب کے سامنے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

بدھ 2 مئی 2018 23:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) صالح پٹ کے نواحی گائوں کی مکین بگٹی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور مہر برادری کے زیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل قیصر بگٹی ،لعل خان ،جمال الدین و دیگر نے بتایا کہ مہر برادری کے بااثر شخصیات زبردست خان مہر ، یوسف مہر و دیگر نے ہماری 120ایکٹر زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے مزحمت پر ہمارے گھروں پر حملہ کیا اور پولیس کیساتھ ملکر ہمارے افراد گرفتار کرا دیئے حملے میں 27سالہ خاتون مسمات صدوری بھی شدید زخمی ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :