سکھر، کٹپر برادری کا بااثر وڈیرے روشن کٹپر باشھانو کٹپر کی جانب سے گھر پر حملے تشدد کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ مئی 23:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) کندھرا کے نواحی گاؤں کلری کے رہاشی کٹپر برادری کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے برادری کے بااثر وڈیرے روشن کٹپر۔باشھانو کٹپر و دیگر کی جانب سے گھر پر حملے تشدد کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل زرینہ۔ایاز کٹپر۔اسحاق۔

(جاری ہے)

مائی بھابل و دیگر نے بتایا کے وڈیریروشن کٹپر جو علاقہ کا بااثر شخص ہے اس نے مسلح لوگوں کے ساتھ ہمارے گھروں پر دھاوا بولا اور 3 عورتوں سمیت 5 مردوں کو تشدد کانشانہ بنا یا اور ہماری عزیزہ بنام صوبیا دختر محمد سچل کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں کندھرا پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرنے کے بجائے الٹا ہمارے لوگوں کو گرفتار کرکے حراساں کر رہی ہے اور پولیس نے زخمی افراد کو بھی گرفتار کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنارہی ہے مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی سکھر و دیگر بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی خاتون کی بازیابی۔

ملوث ملزمان کی گرفتاری سمیت انصاف وتحفظ کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :