پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیاہے،عارفہ خالد

بدھ 2 مئی 2018 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیاہے، خواتین کی عزت ضروری ہے لیکن ایسے ریمارکس کا کلچر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ۔

حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ قیمتوں کو کم سے کم رکھا جائے مگر عالمی سطح پر قیمتوں میںاضافے سے ایسا ہواہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ خواتین کسی بھی جماعت کی ہوں وہ قابل عزت و احترام ہیں موجودہ دور میں اس طرح کے ریمارکس ایک کلچر بن چکا ہے ۔ رانا ثناء اللہ کے بیان پر پنجاب حکومت نے معذرت کی ہے ۔