ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پی سی بی الیون اور زرعی ترقیاتی بینک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

بدھ 2 مئی 2018 23:12

ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پی سی بی الیون اور زرعی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پی سی بی الیون اور زرعی ترقیاتی بینک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلیگئے پہلے میچ میں پی سی بی الیون نے ہاہر ایجوکیشن کمیشن کو بھی 14 رنز سے ہرا دیا،پی سی بی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتی ہوئے مقررہ 20 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنزبنائے، ثناء عروج نے سات چوکوں کی مدد 47 رنز، فریحہ محمود نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے، مہک امین نے 16 رنز اور اقصی عابد نے 20 رنز دے کر تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ پوری ٹیم 4۔

(جاری ہے)

19 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نجمہ بی بی نے دو چوکوں کی مدد سے 37 رنز، مریم ظہیر نے چار چوکوں کی مدد سے 19 رنز، فضیلہ اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے، صبائ نذیر نے 18 رنز دے تین جبکہ ثناء عروج نے 12 رنز اور سہیل نے 21 رنز دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کیں، پی سی بی الیون کی ثناء عروج کومین آف دی میچ قرار دیا گیا،دوسرے کھیلے گئے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے سٹیٹ بنک کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

سٹیٹ بینک کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے، حفصہ امجد نے سات چوکوں کی مدد سے 33 رنز، سدرہ امین نے چارچوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، ندا ڈار نے 19 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زرعی ترقیاتی بینک نے مطلوبہ ہدف 5۔15 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناکر پورا کر لیا۔بسمہ معروف نے سات چوکوں کی مدد سے 49 رنز اور جویریہ تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ عالیہ ریاض نے 19 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ زرعی ترقیاتی بینک کی بسمہ معروف مین آف دی میچ قرار پائیں۔