آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے مین راؤنڈ کا باغ جناح لاہور میں آغاز ہوگیا

بدھ 2 مئی 2018 23:12

آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے مین راؤنڈ کا باغ جناح لاہور میں آغاز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسری ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے مین راؤنڈ کا باغ جناح لاہور میں آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایم ڈی ایس این جی پی ایل عامر طفیل تھے۔ اس موقع پر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے سپورٹس سیل کے صدر سہیل احمد گلزار، جنرل سیکرٹری اشرف ندیم، سپورٹس آفیسر محمد ہارون اور سیکرٹری پنجاب ٹینس رشید ملک،چیف ریفری عارف قریشی، فہیم صدیقی کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس عامر طفیل سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا۔ ڈپٹی ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کی بھرپور کوشش ہے کہ ملک میں کھیلوں کو بفروغ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز کے مین راؤنڈ کے مقابلے منعقدہوئے۔ پہلے راؤنڈ میں ایک اپ سیٹ ہوا جب پشاور کے ان سیڈڈ کھلاڑی اسد اللہ ایٹ سیڈڈ ابدال حیدر کو سخت مقابلے کے بعد 6-4, 6-1 سے ہرا دیا باقی تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے پری کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

محمد عابد نے اسرار گل کو 6-3, 6-3 سے، فرحان اللہ خان نے جہانزیب کو 6-3, 6-3 سے، عثمان رفیق نے محمد خالق کو 6-4, 6-4 سے، یوسف خان نے شاہد آفریدی کو 7-5, 6-3 سے، اعجاز خان نے شہزاد پی اے ایف کو 6-4, 7-5 سے، عباس خان نے تنویر منیر کو 6-2, 2-6, 6-2 سے، محمد مدثر مرتضیٰ نے حسن ریاض کو 6-3, 6-4 سے، برکت اللہ نے میاں بلال کو 6-3, 6-3 سے، احمد بابر نے شاکر اللہ کو 6-1, 6-0 سے، محمد شعیب نے عمر بابر کو 6-4, 6-2 سے، اسد اللہ نے ابدال حیدر کو 6-4, 6-1 سے، زید مجاہد نے زریاب پیرزادہ کو 6-1, 6-4 سے، ہیرا عاشق نے ذیشان اشرف کو 6-1, 6-2سے شکست دی۔

واضح رہے کہ 15 مختلف کیٹیگریزمین سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر18، بوائز انڈر 18 ڈبلز، بوائز انڈر 16، بوائز انڈر 14، بوائز انڈر14 ڈبلز، بوائز انڈر 12، سنگلز ، بوائز انڈر 12 ڈبلز، بوائز انڈر 10، مینز 40 پلس ڈبلز، مینز50 پلس ڈبلز اور مینز 60 پلس ڈبلز کی کٹیلگریز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 7 مئی کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔