پی اے خیبرایجنسی کا طورخم بارڈرکادورہ،ٹرانسپورٹ عملہ اورمسافروں کے مسائل سنے

بدھ 2 مئی 2018 23:16

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) خیبر ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ اسلام زیب خان نے طورخم بارڈر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز محمد ،تحصیلدار شمس السلام ،تحصیلدار طورخم تحسین اللہ بھی موجو دتھے اس موقع پر پی اے خیبر اسلام زیب نے طورخم بارڈر پر ٹرانسپورٹروں کسٹم کلئیرنس ایجنٹس ،اور مسافروں نے سے ملے اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر پی اے خیبر نے طورخم میں جاری ترقیاتی کام کاجائزہ لیا اور ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کے مسائل کے فوری حل کرانے احکامات جاری کرادئے جبکہ افغانستان سے انے والے مسافروں ہرقسم کے سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کرادئے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی اجائے انہوں نے طورخم کے تمام سٹا ف کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے انے والے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے اور ان افراد سے نرم سلوک کریں اور ان کے مسائل حل کے لئے کردار ادا کریں اس موقع پر انہوں نے طورخم کسٹم کمپائونڈ کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر کسٹم حکام کے ساتھ کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کو وی باک سسٹم سے درپیش مسائل پر خصوصی بات چیت کی اور کہا کہ کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ،جبکہ لنڈیکوتل جرگہ ہال میں ذخہ خیل قومی مشران میں سالانہ مواجب بھی تقسیم کیا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :