پشاورمیں ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ،نفری میں اضافہ،چھٹیاں منسوخ

بدھ 2 مئی 2018 23:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور غیرملکی ایجنسیوں اور دہشتگرد تنظیموںکے ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں شہر بھر میں خصوصی ناکہ بندیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کے مطابق حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کر کے پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوح کر دی گئیں ۔انہوں نے شہر بھر میں پولیس موبائل ،رائیڈر سکواڈ ،آ ر آر ایف اور کیو آر ایف کو خصوصی گشت کرنے کی ہدایت کی علاوہ ازیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاور پولیس کو ہمہ وقت متحرک رہنے اور جرائم پیشہ افراد پر بھی خصوصی نگرانی کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔