نوشہرہ،نئے تعمیر ہونے والے پل کے قریب کشتیوں کی آمد و رفت پر پابندی

بدھ 2 مئی 2018 23:16

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے پرانے کشتی پل کی جگہ نئے پل کی تعمیر کی جگہ پر کشتیوں کی امد ورفت پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگا کر دفعہ144 نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلز کے مطابق جس میں انھوں نے ہدایات جاری کی ہے کہ پرانے کشی پل کی جگہ نئے تعمیر ہونے والے پل کے قریب کشتیوں کی آمد و رفت پر ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ کرتے ہوئے پابندی لگا دی ۔ کیونکہ پل کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کودیکھنے کے لیے عوام کشتیوں میں اسکامعائنہ کرتے ہیں جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔پابندی کااطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔