تکنیکی خرابیوں کے باعث لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کو آئندہ چند دنوں میں دور کرلیا جائے گا،سینیٹر چوہدری تنویر

بدھ 2 مئی 2018 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنا سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جس طرح توانائی کے منصوبے شروع کئے تھے وہ اگران میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جاتیںتو توانائی کے بحران کب کاحل ہو چکا ہوتا، تکنیکی خرابیوں کے باعث لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کو آئندہ چند دنوں میں دور کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2013ء کے تمام انتخابات کے نتائج عوا م کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک کو دہشت گردی اور توانائی کے علاوہ کئی قسم کے بحرانوں کا سامنا تھا۔ لیکن حکومت نے دن رات بھرپور کوششیں کرکے ان بحرانوں کو حل کیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کے باعث ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی خرابیوں کے باعث لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کو آئندہ چند دنوں میں دور کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔