نواز شریف نے 90 فیصد اراکین اسمبلی کو دوبار ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 20:00

نواز شریف نے 90 فیصد اراکین اسمبلی کو دوبار ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :نواز شریف نے 90 فیصد اراکین اسمبلی کو دوبار ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا وقت قریب ہوتا جا رہا ہے۔مئی کے اختتام پر صوبائی اور قومی اسمبلیاں تحلیل ہونے جارہی ہیں۔سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے کس کو ٹکٹ دینا ہے اور کس کو نہیں اس حوالے سے بھی پارٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تام ہم الیکشن میں امیدواروں کے چنائو کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی بورڈ یا تو تاحال تشکیل نہیں ہو سکے یا انہوں نے پارٹی امیدواروں کے چناو کے لئے باقاعدہ طور پر ابھی کام شروع نہیں کیا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جن جماعتوں کے اراکین پہلے سے اسمبلی میں موجود ہیں انکی جانب سے کسی بڑے ردو بدل کی امید نہیں ہے۔اس سلسلے میں موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ نے بھی پہلے سے موجود اراکین اسمبلی کو ہی دوبارہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیاہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے 90 فیصد اراکین اسمبلی کو دوبار ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔اس کے بعد اراکین نے اپنے اپنے حلقوں میں اپنے طور پر انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔