سکھر، شہر کے قبرستانوں میں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں، ارسلان اسلام شیخ

جن میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پانی ، صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانا بھی شامل ہے جبکہ قبرستانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا گندے پانی کے جوہڑ بھی بند کئے جائیں گے،مئیر سکھر

بدھ 2 مئی 2018 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ شہر کے قبرستانوں میں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں جن میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پانی ، صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانا بھی شامل ہے جبکہ قبرستانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا گندے پانی کے جوہڑ بھی بند کئے جائیں گے ان اقدامات سے زائرین کو سہولتیں حاصل ہونگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں گوٹھ قبرستان میں منگل کی شب دوران دورہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اسٹور پرچیز آفیسر عابد علی انصاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواں گوٹھ قبرستان میں بھی اسٹریٹ لائٹس کی سہولت کافی حد تک فراہم کردی گئی ہے آج رات کو سارا قبرستان روشن نظر آرہا ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں تمام ضڑوری اقدامات کئے جارہے ہیں اسی طرح قبرستان میں پیدل چلنے والے راستوں کو بھی صاف کیا گیا ہے، علاوہ ازیں شب برأت کے موقع پر سبیلوں کو پانی کی فراہمی ، قبرستان کی مکمل صفائی پر خاص توجہ دی گئی ہے میں اور ڈپٹی میئر طارق چوہان اس سلسلے میں عملی اقدامات کررہے ہیں جبکہ قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے ضروری فنڈ بھی مختص وو حاصل کئے جارہے ہیں، قبرستان میں آنے والوں نے دوران ملاقات قبرستان میں اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور دوسرے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

متعلقہ عنوان :