کامونکے،زرعی ٹیکس کے باقی داروں کے خلاف کریک ڈائو ن شروع ، ایک زمیندار گرفتار

بدھ مئی 23:17

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء)زرعی ٹیکس کے باقی داروں کے خلاف کریک ڈ ائو ن شروع کر دیا گیا، ایک زمیندار گرفتار بتایاگیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ماجد بن احمد کی ہدایت پر تحصیلدار سلیم مشرف نے ذرعی ٹیکس کے باقی داروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا اور نو احی گا وں ما ڑی ٹھاکراں کے رہائشی سلطان نامی شخص کو گرفتار کرکے تحصیل آفس کے حوالات میں بند کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر ماجد بن احمد کے مطابق متعدد زمینداروں کی طرف کروڑوں روپے کی ریکو ری ہے مکمل ریکو ری تک آپریشن جا ری رہے گا ۔۔۔۔۔۔