جہلم، پولیس کا سامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج

بدھ مئی 23:17

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پولیس کا سامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے محمد گلزار اے ایس آئی نے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر ڈھوک الف ریڈ کیا جو ملزم ندیم خان ولد اعظم خان ساکن ڈھوک الف ایک شاپر جس میں 20ڈبیاں پٹاخے چائنا تھے پھینک کر بھاگ گیا۔

جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔تھانہ دینہ کے واجد حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم طاہر محمود ولد محمد شریف ساکن محلہ شیخاں دینہ کو آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 20/-ماچس پٹاخے برآمد ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔۔تھانہ دینہ کے شکیل آفتاب ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم کاشف عرف کاشی ولد قاسم قوم ملک ساکن روہتاس کو آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ٹائی ٹینک پٹاخہ 8پیکٹ ، پاپ پٹاخہ 10پیکٹ ، چائنی پٹاخہ 10پیکٹ اور چھوٹی شرنائی 51عدد برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈدادنخان کے عثمان تصدق ٹی/ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد رمضان ولد محمد اشرف ساکن سوڈی گجر تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کو سامان آتش بازی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔۔تھانہ صدر کے قمر سلطان ٹی/ایس آئی نے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر ریڈ کیا جو ملزم محمد عدنان ولداشفاق ساکن ڈھوک عادل شاہ کالا دیو بور میں سامان آتش بازی پھینک کر بھاگ گیا۔

جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔تھانہ صدر کے محمد بلال ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ناصر محمود ولد کیپٹن غلام جیلانی ساکن محلہ رشید آباد روہتاس روڈ جہلم کو سامان آتش بازی پھول جھڑیاں 8ڈبے ، انار4عدد، پٹاخے دیسی ساختہ8عدد، چائنا پٹاخے 5ڈبے فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ صدر کے ارشد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم دانیال صفدر ولد محمد صفدر قوم بٹ ساکن محلہ قیصر چوک روہتاس روڈ جہلم کو سامان آتش بازی پھول جھڑیاں 12ڈبیاں ، چائنا پٹاخے 3ڈبیاں ، انار 4عدد، پٹاخے دیسی ساختہ 6عدد فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :