لاہور،گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول‘ مزنگ کے طلبااور اساتذہ کا ایوانِ قائداعظمؒ شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ

بدھ 2 مئی 2018 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول‘ مزنگ‘لاہور کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور اسلامیہ ہائی سکول‘ نواز موڑ‘باگڑیاں‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ بابک والا‘ فیروزوالہ‘آئی ایس آئیڈیل سکول‘ بابک وال‘فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد225تھی۔

متعلقہ عنوان :