لاہور ،حکومت پچھلے سات ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کر بم گرا رہی ہے،عابد حسین صدیقی

اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باوجود غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے گریزاں ہے ، رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی لاہور

بدھ 2 مئی 2018 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پچھلے سات ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کر بم گرا رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باوجود غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے گریزاں ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹر خود ساختہ کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جس سے عوام کے جھگڑے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کروڑوں غریبوں کے ساتھ ظلم کر رہی ہے جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ دیہاتوں میں آج بھی لوگ مٹی کے تیل کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں حکومت اُن کا چولہا بھی ٹھنڈے کرنے پر تلی ہوئی ہے۔