رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو 48، سبی، سکرنڈ، شہیدبینظر آباد 47، دادو، تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن)، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں گرد آلود/تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام 12، بنوں11، میرخانی، چترال 09، دروش 08، پٹن 05، لوئردیر02، پنجاب: بھکر، جوہرآباد، جھنگ 03 اور فیصل آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو 48، سبی، سکرنڈ، شہیدبینظر آباد 47، دادو، تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 347فی مکعب میٹر رہی۔