منوبھائی کمال کے انسان تھے، ہمیشہ انسانیت کی بات کی ۔وزیرمملکت پیرمحمد امین الحسنات

بدھ 2 مئی 2018 23:19

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وزیرمملکت برائے مذہبی اموروبین الامذاہب ہم آہنگی پیرمحمد امین الحسنات نے کہا ہے کہ منوبھائی کمال کے انسان تھے،منوبھائی کے بارے اس چیز کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مرنے سے پہلے بھی اس عظیم شخص نے انسانیت کی بات کی ، اس کے اندر انسانیت کا درس موجود تھا۔۔یہ باتیں ا نہوںنے گزشتہ روزیہاں مقامی ہوٹل میں منوبھائی کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

پیرمحمد امین الحسنات نے کہا کہ ۔انہوںنے کہا کہ وراثت دولت یا زیوارت جمع کرنے کا نام نہیں ہیں بلکہ وراثت وہ ہوتی ہے جو انسان کو خیر کا درس دے کر چھوڑی جائے،جو لوگ خیر کاکام کرتے ہیںوہ سلامت رہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زندگی میں میری منوبھائی سے صرف ایک ہی ملاقات ہوئی ہے،میں نے ایک دفعہ ان کا کالم پڑھا جس کا عنوان وراثت تھا،سوچا اس میں اولاد کیلئے لکھا ہوگا لیکن میں پڑھ کا حیرا ن ہوا کہ اس میں تھیلیسیمااور خون کی بیماریوں کے بارے میں لکھا ہوا تھا،تھیلیسیما ایسی بیماری ہے جس سے میرا گھر بھی متاثر ہوا،جو بیڑا منوبھائی نے اٹھایا تھااس کیلئے میری ہر طرح کی خدمات حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ رضا کے حصول کیلئے انسان کو مشکلات وپریشانیوں پیش آتی ہیں اس لئے ان کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :