لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے خلاف دائردرخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

بدھ 2 مئی 2018 23:21

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے خلاف دائردرخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے گوجرانوالہ کے لالہ شکیل الرحمان اور دیگر تین درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں سے اعتراضات لینا اور اور انکا موقف سننا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال عام انتخابات میں ہونے جا رہے ہیں ۔ عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر ہیں۔ حکومتی رکن صوبائی و قومی اسمبلی کی ایما پر حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔ مخالف امیدواروں سے اعتراضات اور ان کو نہیں سنا جا رہا ہے۔ سیاسی بنیادوں پر کی گی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے۔